شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،کمشنر ملتان

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے ڈویژن بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس بارے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نےکہا کہ ڈویژن کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کئے جائیں۔ جلال پور پیر والا اور شجاع باد کے واٹر فلٹریشن پلانٹس ہنگامی بنیادوں پر فعال کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

صاف پانی کی فراہمی سے بیماریوں پر قابو پاکر ادویات پر لگانے والے بجٹ کو ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے بےیار و مدگار واٹر فلٹریشن پلانٹس بارے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو لکھا جائے، ڈویژن بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی جیو میپنگ کروائی جائے اور پلانٹس کے فلٹر باقاعدگی سے تبدیل کئے جائیں۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر، ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر بزریعہ ویڈیو لنک ، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں