سموگ کے تدارک اور الودگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب نے تاریخ ساز اقدامات کا آغاز کردیا،کمشنرملتان

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سموگ کے تدارک اور آلودگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب نے تاریخ ساز اقدامات کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 599 پاک سیڈر اور 200 شریڈر فراہم کئے جائیں گے۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے زمین کی زرخیری متاثر، فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں سموگ کے تدارک،ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کیا جاچکا ہے۔بغیر آگ لگائے فصلوں کی باقیات تلف کرنے اور چاول کاشت کرنے والی زرعی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں 667 درخواستیں موصول، آج قرعہ اندازی کی جائے گی۔ 7 مئ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی۔ ضلع کونسل ہال میں پاک سیڈر قرعہ اندازی کی جائے گا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں