ملتان، پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی پر اتفاق

جمعرات 16 مئی 2024 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن نثار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جس کا براہ راست ریلیف عوام کو ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں جنرل بس سٹینڈ پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے منعقدہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندوں نے کرایوں میں 10 فیصد کمی پر مکمل اتفاق رائے کیا۔سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت پنجاب نے عام عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے احکامات جاری کیے،جس کے بعدتمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو10 فیصد کرائے کم کرنے پر آمادہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا ریلیف عوام کو فراہم نہ کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں