نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے وفد کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ایچ کرنل ریٹائرڈ امجد خان کی قیادت میں جمعرات کے روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فنگل انفیکشن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں فنگل انفیکشن کے کنٹرول کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں