نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا کارآمدشہری بنانے کیلئے ڈرگ ری ہییلٹیشن سینٹر فعال کردار ادا کر رہا ہے، ایس پی گلگشت

جمعہ 17 مئی 2024 20:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ گجر نے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے انسداد منشیات سینٹر فعال کردار ادا کر رہا ہے، یہ ادارہ نشے کے عادی افرادکے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ری ہیبلٹیشن سینٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے دورے کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے ادارے میں مقیم مریضوں سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر کی ہدایت کے مطابق سینٹر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا۔ادارے کی انچارج سمیرا ستار نے انہیں ادارے بارے تفصیلی بریف کیا۔ اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر محمد نبیل خان اور ماہر نفسیات عظمی امین بھائی موجود تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں موجود وومن پولیس سٹیشن کا بھی دورہ کیا، منیجر واک سینٹر منیزہ منظور بٹ اور ڈی ایس پی شبینہ کریم نے بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں