ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ملتان ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ملتان ٹریفک پولیس نے جمعہ کو شہر کے متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیداں والا بائی پاس چوک، بوسن روڈ، بہادر پور اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی تک روڈ کے دونوں اطراف پختہ اور عارضی تجاوزات کو ختم کرا دیا۔ جبکہ تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں