جیت عوامی اعتماد کا اظہار ،حلقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا،نو منتخب ممبر قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی

پیر 20 مئی 2024 08:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) این اے 148 ملتان کے ضمنی انتخاب میں نو منتخب ممبر قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی جیت عوامی اعتماد کا اظہار ہے،ووٹ دینے والوں کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، حلقے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو رات گئے این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علی قاسم گیلانی نے کہا کہ جیت کی بہت خوشی ہورہی ہے، حلقے کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ 40 سال میرے والد چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اس حلقے کی خدمت کی،اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دیانتداری اور محنت سے عوام کے اعتماد پر پورا ترنے کی کوشش کروں گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں