ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران ضلعے میں 253افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

پیر 20 مئی 2024 15:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران ضلعے میں 281ایمرجنسیز میں مجمو عی طور پر 253 افرادکوریسکیوکیا۔

(جاری ہے)

تر جمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں260، شجاع آباد میں چودہ اور جلال پور پیر والا میں سات ایمرجینسیز پیش آئیںجن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے،ان میں سے ملتان شہر میں 74،شجاع آباد میں چاراورجلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 151میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ان میں سے ملتان شہر میں 141،شجاع آبادمیں سات اورجلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمر جینسیز اٹینڈ کی گئیں۔بارہ کرائم اور22متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 253افراد کو ریسکیو کیا گیا،ان میں سے ملتان شہر میں 231،شجاع آباد میں پند رہ اورجلال پور پیر والا میں سات افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں