د*علی جان خان کاٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال ملتان کا تفصیلی دورہ

ڑ*ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت‘مریض بچوں کے لواحقین سے گفتگو

پیر 20 مئی 2024 18:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2024ء) سیکرٹری اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب علی جان خان نے پیر کو اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال ملتان کا تفصیلی دورہ کیا اور چلڈرن ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری علی جان نے ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ چائلڈ لائف چلڈرن ایمرجنسی، نیو تعمیر کردہ میڈیکل یونٹ، او پی ڈی ڈیپارٹمنٹ، نیو تھیلیسیمیا یونٹ اور اولڈ بلاک چلڈرن ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو ہدایات دیں کے وہ تمام کاموں کو جلد از جلد اور دیے گئے وقت پر مکمل کریں۔

سیکرٹری نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور مریض بچوں کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں