ریجن پولیس آ فیسر سے نئے تعینات ہونے والے اے ایس پیز کی ملاقات،پولیس فورس جوائن کرنے پر مبارک باد

منگل 21 مئی 2024 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری سے منگل کے روز نئے تعینات ہونے والے اے ایس پیز نے ملاقات کی ۔ آر پی او نے انہیں پولیس فورس جوائن کرنے پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے دوران محمد سہیل چوہدری نے انہیں اپنے فرائض منصبی کی بجاآوری کے لیے انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔

اے ایس پی غلام مبشر ، ثنااللہ نیازی اور رانا احمد دلشاد کو ملتان پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں آ ر پی او نے ایک تقریب میں ٹریفک پولیس افسران کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پر آ ر پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا بہترین شعبہ ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں سینئر ٹریفک وارڈن محمد الیاس ، محمد احمد خان، محمد عمران ، محمد ارشد ، بابر حسین، محمد عارف، جاوید آ فتاب، غلام عباس ، طاہر وسیم، محمد اسلم ، مختیار احمد ، محمد شہزاد، عرفان مصطفیٰ ، محمد صدیق، عابد اختر، محمد آ فتاب، کلثوم عاشق، سعدیہ ظہور، عمران احمد، خالد منیر، صداقت علی ، سلیم سکندر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں