ملتان میں دکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی

جمعرات 23 مئی 2024 12:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ملتان ٹمبر مارکیٹ میں دکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق جمعرات کے روز ٹمبر مارکیٹ نیشنل پلازہ کے قریب چھت گرنے سے تین افراد کے ملبہ تلے آنے کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ریسکیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائی کے بعد مزدروں کو ملبے کے نیچے سے نکالا۔

(جاری ہے)

زخمی مزدروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ نعمان ولد رمضان،22 سالہ حسنین ولد عرفان اور 24 سالہ شہباز ولد ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ زخمی تینوں افراد پیشہ کے لحاظ سے مزدرو ہیں،جو دوکان کی مرمت کا کام کر رہے تھے،دوکان کی چھت پر ٹیئر گارڈر ڈالے ہوئے تھے، مرمت کے دوران ٹیئر ٹوٹنے سے چھت نیچے گر گئی اور تینوں مزدور ملبے کے نیچے آ کر زخمی ہوگئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں