ا*ملتان‘پاکستان سنی تحریک ملتان مشائخ ونگ کے دفتر کی افتتاحی تقریب

ی*سنی تحریک ملتان میں ہرموقع پرآواز اُٹھاتی ہے،خواجہ شفیق اللہ البدری ودیگر کا خطاب

اتوار 26 مئی 2024 18:45

(ملتان(آن لائن) پاکستان سنی تحریک ملتان مشائخ ونگ کے دفتر کی افتتاحی تقریب زیرِ صدارت مرزامحمدارشدالقادری انعقادپذیرہوئی پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری،رکن الدین حامدی،راؤعارف رضوی مہمانِ خصوصی تھے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملتان میں ہرموقع پرآواز اُٹھاتی ہے پاکستان سنی تحریک منظم انداز میں دین کاکام کررہی ہے جس پر ملتان کی پوری ٹیم کومبارکباد کی مستحق ہے معروف میلادی رکن الدین حامدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دفتر کسی بھی تنظیم کے لئے بنیادی ضروریات میں سے ہوتا ہے مشائخ ونگ ملتان کے خوبصورت دفتر کے قیام پر صدر مشائخ ونگ صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین اورپوری کیبنٹ کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں راؤمحمدعارف رضوی نے کہاکہ سنی تحریک ملتان کے اراکین اپنی مدد آپ کے تحت نامساعد حالات میں بھی دینِ اسلام کی خدمت میں پیش پیش ہیں علامہ سعید اخترقادری، مرزااصغرعلی،راناغلام مرتضیٰ قادری،شفقت طلال تاشفین نے بھی شرکاء سے خطاب کیا نندیم انصاری، رانانفیس،سلطان قادری،حافظ مبارک عطاری،دانش ارشد،حافظ ابوبکر،حاشرمرزا،محمدجنیدقادری،محمد اعمش ارشدقادری،حافظ احمدعبید عطاری،حمزہ یوسف، شاہدمرزا ودیگر عہدیداران کارکنانشریک تھے صدارتی خطبہ میں مرزامحمدارشدالقادری نے کہا پاکستان سیکولر ریاست نہیں ہے یہ مذہبِ اسلام کے نام پر وجود میں آئی ہے پاکستان کوسیاستدان بین الاقوامی سطح پر سیکولر ریاست کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں بند کریں تعلیمی اداروں میں نہ تعلیم ہے نہ تربیت بلکہ نفحاشی، عریانی، بے حیائی منشیات، لڑائی جھگڑے، تشدد، شدت پسندی اوربے راہ روی کادور دورہ ہے ملتان ایمرسن یونیورسٹی میں بے حیائی پرمبنی ناچ گانے کے پروگرام کی ویڈیو دیکھ کر تعلیمی معیار کااندازہ کیاجاسکتاہے چنددن پہلے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے فائرنگ کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھنے والے انگشت بدنداں ہیں بہاولپور یونیورسٹی میں 5500 طالبات کے ساتھ ریپ بھی تعلیمی اداروں کی تربیت کی گواہی دے رہے ہیں مذہبی مدارس ہی ہیں جو نوجوان نسل کو ادب احترام، شعور، اوربے راہ روی سے روک نتھام کاذریعہ ہیں مدارس پرانگلی اُٹھانے والے کونسی دنیا کے باسی ہیں کہ انہیں تعلیمی اداروں میں ہونے والا یہ سب کچھ نظر نہیں آرہاہیں مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے اپناقبلہ درست کریں ہم اپنے قائدین محترم انجینئر ثروت اعجاز قادری و بلال سلیم قادری الشامی کے حکم پر عنقریب ملتان کے تعلیمی اداروں میں تنظیماتِ اھلِ سنت کے نمائندگان پرمشتمل وفود لیکر جائیں گے آخر میں صدر مشائخ ونگ ملتان سٹی صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین کی دستار بندی کی گئی اورشرکاء کی پُرتکلف ضیافت کی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں