ملتان وہاڑی روڈ پر بستی جھنڈے والا میں20 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی

اتوار 26 مئی 2024 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) ملتان وہاڑی روڈ پر بستی جھنڈے والا میں20 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی۔ریسیکیو 1122 کے مطابق اتوار کے روزبستی جھنڈے والا سے بلٹ انجری کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی تو لڑکی جان کی بازی ہار چکی تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی وقوعہ کی اطلاع دی۔

متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد خود کشی کرنے والی علینہ اسلم ولد محمد اسلم کی لاش کو پورسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کروا کر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اہلخانہ کے مطابق گھریلو جھگڑے پر لڑکی نے کمرے میں جا کر سینے پر پستول رکھ کر خود گولی ماری اور موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں