سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب 28فروری کو صحافیوں سے ملاقات کریں گے

جمعرات 23 فروری 2017 20:07

ملتان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب ہارون رفیق 28فروری بروز منگل کو سرکٹ ہائوس میں صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی اداروں نگہبان سنٹر،دارالامان ،دارالفلاح ،صنعت زار ،ڈی آرسی سنٹر ،عافیت سنٹر اورگہوارہ سنٹر سمیت دیگر اداروں کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بتائیں گے اورصحافیوں سے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے بارے میں تجاویز لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں