اداکار ڈاکٹر انور سجادکی چوتھی برسی 6جون کومنائی جائے گی

پیر 5 جون 2023 16:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) نام ور افسانہ نگار ، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کی چوتھی برسی 6جون کومنائی جائے گی۔وہ 6جون 2019کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ ڈاکٹر انور سجاد 27 مئی 1935کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا اصل نام سیّد محمد سجاد انور علی بخاری ہے۔ ایم بی بی ایس کے بعدوہ اعلی تعلیم کے لیے لندن چلے گئے ۔ انہوں نے ڈرامہ نویسی بھی کی اوراداکاری بھی۔1955میں ان کاپہلا ناول شائع ہوا۔ڈاکٹر انور سجاد کو 1989میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں