ملتان آرٹس کونسل میں پلاک کلچر میلے کا انعقاد

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2023ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں " پلاک کلچر میلے" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جھنگ، میانوالی اور بھکر سے آئے سرائیکی زبان کے معروف اور نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ڈائریکٹر پلاک خاقان حیدر غازی نے کہا کہ حکومت پنجاب علاقائی ثقافت کی ترویج کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں فوک موسیقی اور فوک فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کلچر میلے منعقد کروائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو صحت مندانہ تفریحی سرگرمیاں میسر آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں کلچر میلے کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کلچر میلے میں نامور گلوکارہ گلاب، ارم سیال سمیت واجد بغدادی، عابد کنول، شرافت بلوچ، عون عباس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کلچر میلے میں موسیقی سننے والے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں