ملکی تاریخ کی پہلی سکولز اولمپکس ایونٹ 8 نومبر سے شروع ہوگا ،سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ملکی تاریخ کے پہلے سکولز اولمپکس کے انعقاد سے طالب علموں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ ملیگا۔ایونٹ 8نومبر سے شروع ہوگا۔سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل متعارف کرائی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو 11 اضلاع کے ایجوکیشن سی ای اوز اور ڈی ای اوز کے ہمراہ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن) عطاالحق، ایڈیشنل سیکرٹری (سکولز ایجوکیشن) انصر سیال، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی (سکینڈری ) جنوبی پنجاب اعزاز احمد جوئیہ، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) طاہرہ شفیق چشتی، سیکشن آفیسر حنا چوہدری، بہاول پور ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سکولز اولمپکس کے انعقاد، سٹوڈنٹ کونسلوں کی تشکیل اور دیگر تعلیمی معاملات پر غور کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سکولز اولمپکس کا آغاز 8 نومبر سے ہو گا جو کہ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سکولوں کی سطح پر کھیل کی سرگرمیاں کاغذوں اور فرضی بنیادوں پر ہوتی رہی ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے پوزیشنیں لی جاتی رہی ہیں، تاہم اب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے عملی قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور طلباو طالبات کی عملی شرکت کو یقینی بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس مشعل 29 اکتوبر کو جلائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسل ایلیمنٹری ، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں متعارف کروائی جائیں گی ، جماعت ششم اور اس سے اوپر کی کلاسز کے طلبہ اپنا سی آر منتخب کریں گے۔ سٹوڈنٹ کونسل صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری پر مشتمل ہو گی، یہ عہدے سکولوں میں حسب ترتیب تین سینئر کلاسز کے لیے مختص ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں