گورنمنٹ ہائی سکول پھپھڑیل مری میں کلاس دہم کی الوداعی پارٹی کاانعقادکیاگیا

بدھ 11 مئی 2022 14:18

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) گورنمنٹ ہائی سکول پھپھڑیل مری میں کلاس دہم کی الوداعی پارٹی کاانعقادکیاگیا جس میں کثیر تعدادمیں بچوں کے والدین اوراہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پربچوں نے تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی کے ساتھ ساتھ مختلف تقاریر اور مزاحیہ ڈرامے گانے اور ماہیے پیش کیے تقریب سے ہیڈماسٹر ساجد محمود عباسی اوردیگراساتذہ اکرام نے خطاب کرتے ہوئے سکول سے کالج میں جانے والے بچوں کیلئے کامیابیوں اورنیک تمناؤں کا اظہارکیاانہوں نے بچوں کو لطیفے بھی سنائے، طلباء کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی کے اختتام پر سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کیلئے کھانے کا پر تکلف انتظام بھی کیاگیا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں