پروائس چانسلر کوہساریونیورسٹی مری کا گھریلوں صلب فضلہ مواد کو ری سائیکل کر کے نئی چیزوں کے ایجاد کرنے کا اقدام

بدھ 1 نومبر 2023 14:21

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) کمشنر راولپنڈی ڈو یژن لیاقت علی چھٹہ کی ہدایت پروائس چانسلر کوہساریونیورسٹی مری ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے مری میں گھریلوں صلب فضلہ مواد کو ری سائیکل کر کے نئی چیزوں کے ایجاد کرنے کا قدم اٹھایا ۔اس سلسلے میں مری میں ایک کمیونٹی انگیجمنٹ ایکٹوٹی کی گئی تاکہ صلب فضائی مواد کو قیمتی مصنوعات میں تبدیل کیا جا سکے جیسے کہ آرگینک فرٹیلائزر،کمپوسٹ، دانا، اور دیگر قیمتی دوبارہ قابل استعمال اشیاء یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے اہلیت کیساتھ ساتھ اے ایچ کے ایم ٹی(AHKMT)اورآرڈبلیوایم سی(RWMC)کے کارکنان نے اس عمل میں مدد فراہم کی۔

کام کو چیک کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری، اسسٹنٹ کمشنر مری، وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری اور ڈاکٹر محمد قاسم نے مری کے ابتدائی صلب فضائی مواد کی خصوصیات کا مطالعہ کرنے والے نقطے کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے ایچ کے ایم ٹی کے ڈاکٹر محمد قاسم نے ٹیم کے ساتھ مل کر کوہسار یونیورسٹی کے کمیونٹی سطح پر آگاہی کی مہم چلائی جس میں کوہسار یونیورسٹی مری مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء جن میں بائیو ڈاؤرسٹی،مائیکرولیب ٹیکنالوجی, فاریسٹی اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے سٹوڈنٹس نے مری کے مقامی گھروں سے کچرا جمع کیا اور صلب فضائی مواد کی خصوصیات کا مطالعہ و مدیریت کی اور مری کے صلب فضائی مواد سے قیمتی وسائل کی بازیافتی مصنوعات حاصل کرنے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر مری کو آگاہ بھی کیاڈی سی مری نے کوہسار یونیورسٹی مری کے طلباء کی کوششوں کو سراہا اور اس پروجیکٹ کو مستقبل میں بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا اتفاق بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں