گورنمنٹ ہائی سکول کشمیری بازار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

منگل 4 اپریل 2017 16:16

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) گورنمنٹ ہائی سکول کشمیری بازار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے والدین سمیت معززین علاوہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سکول کے طلبا ء و طالبات نے خوبصورت پروگرام اور ٹیبلو پیش کئے اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تقریب کی صدارت سکول کے ہیڈ ماسٹر مقصود احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اوسیاہ کے پرنسپل خورشید قریشی تھے اس موقع پر بتایا گیا کہ بورڈ کے امتحانات میں پرائمری کا رزلٹ 100 فیصد جبکہ مڈل کا 82 فیصد رہا جس پر بچوں کے والدین نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں سکول کے نتائج 100 فیصد ہونگے گورنمنٹ ہائی سکول کشمیری بازار کو 2010 میں ہائی سکول کا درجہ تو دے دیا گیا مگر سکول بلڈنگ میں ایک کمرہ کا بھی اضافہ نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے طباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے تقریب کے اختتام پر امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی خوشید قریشی اور ہیڈ ماسٹر مقصود احمد اور سر کاشف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور خصوصا جو بچے کسی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں انہیں سرکاری سکولوں میں داخلے کو یقینی بنائیں حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں فری کتابوں کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں