انٹرمیڈیٹ و ثانونی تعلیمی بورڈ میرپور کے امتحانات‘ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ

منگل 15 ستمبر 2015 15:58

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ امجد علی مغل نے انٹرمیڈیٹ و ثانونی تعلیمی بورڈ میرپور کا امتحان ثانونی ضمنی 2015 جو کہ مورخہ 15-09-2015سے شروع ہورہے ہیں ،دوران امتحانات امن و عامہ بحال رکھنے اور دیگر بیرونی مداخلت روکنے کیلئے دفعہ 144ض ف کے تحت مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے،لہذا دوران امتحانات کوئی بھی غیر متعلقہ شخص یا اشخاص ضلع باغ کے جملہ امتحانی مراکز کی 200گز کی حدود کے اندر داخل نہیں ہو گا اور نہ ہی امیدواران کی کسی قسم کی مدد کرئے گا۔

(جاری ہے)

حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی زیر دفعہ A P C 188کے تحت عمل میں لائی جائے گئی،حکم ہذا امتحانات کے شروع ہونے سے لیکر اختتام تک نافذالعمل رہے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں