وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس،کالجز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

منگل 21 مئی 2024 22:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، سردار حسن ابراہیم، چیف سیکرٹری آزادکشمیر دائود محمد بڑیچ، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر عرفان احمد خان، پرنسپل صاحبان میڈیکل کالجز، ویڈیو لنک پر وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پرنسپل میڈیکل کالج میرپور نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں فیکلٹی کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں