کنڈل شاہی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تکمیل انجینئر کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطیل کا شکار ہے، حکام محکمہ پی ڈی او

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:53

نیلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) کنڈل شاہی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تکمیل انجینئر کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطیل کا شکار ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس نیلم سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ پی ڈی او آزاد کشمیر نے پراجیکٹ کی عدم تکمیل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انجینئر کو تحت ضابطہ آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ مورخہ 01نومبر2019کو مکمل ہونا تھا تاہم پراجیکٹ کی تکمیل سے قبل مورخہ19اکتوبر2019 کو ہونے والی انڈین فائرنگ کی وجہ سے مذکورہ انجینئرسائٹ چھوڑکر اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی او نیلم کے مطابق کنڈل شاہی ہائیڈل پراجیکٹ کا کام تقریبا مکمل ہو گیا ہے تاہم پراجیکٹ کو فعال کرنے کیلئے سافٹ وئیر انسٹالیشن اور مشین ٹیسٹنگ باقی ہے جسکے بعد پراجیکٹ مکمل فنکشنل ہو جائے گا۔پراجیکٹ کے مکمل ہونے والے کاموں میں واٹرچینل،مشینری کی مکمل انسٹالیشن اور الیکٹریکل کا م شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں