آزاد کشمیر میں پرتشدد مظاہروں، ہڑتال کے بعد زندگی معمول پر آگئی

بدھ 15 مئی 2024 19:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) آزاد کشمیر میں کئی روز کے پرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد زندگی معمول پر آگئی،مظفرآباد، باغ، نکیال سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازار کھل گئے،علاوہ ازیں میرپور، ہٹیاں بالا ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں