سینئر سائنس معلم پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ہڑتال

جمعرات 9 نومبر 2006 14:52

باغ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) سینئر سائنس معلم پر قاتلانہ حملے کے خلاف ہائی سکول پکڑ سیداں کے اساتذہ اور طلبہ کی ہڑتال دسویں روز میں داخل ہوگئی تاہم نامزد ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع باغ کے صدر سردار لطیف خان ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید حلیم حسین شاہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈیوٹی سرکاری ملازم پر قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کرنے والے نامزد ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں