کالا باغ ‘سنگدل باپ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر بیوی اور تین بیٹیوں کو ذبح کرڈالا

پیر 5 اپریل 2010 17:29

کالا باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔5اپریل ۔2010ء) نواحی علاقہ مصروالا میں سنگدل باپ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر بیوی اور تین بیٹیوں کو ذبح کرڈالا ایک بیوی اور بیٹی جاں بحق دو بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مصروالا کے رہائشی اسرار نامی شخص کے گھریلو حالات نہایت خراب تھے وہ کچھ عرصے سے پریشان رہتا تھا گزشتہ روز حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری سے ذبح کر ڈالا۔

(جاری ہے)

بیوی اور نو ماہ کی بیٹی ماویہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ چھ سالہ نمرہ اور چار سالہ ثمرہ کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لوگوں نے بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے فوری طور پر اعلیٰ حکام کو واقعہ کی اطلاع دی۔ ڈی پی او میانوالی عبدالجبار رانانے ایس ایچ او کالا باغ سے فوری تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں