کھلونا بم دھماکے کے بعد انتظامیہ الرٹ، ضلعی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ اور دستاویزات نہ رکھنے والے افغانیوں کو 7دن میں ضلع باغ چھوڑنے کا حکم دے دیا

جمعہ 13 فروری 2015 19:09

باغ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء)کھلونا بم دھماکے کے بعد انتظامیہ الرٹ، ضلعی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ اور دستاویزات نہ رکھنے والے افغانیوں کو 7دن میں ضلع باغ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ان افغانیوں کو ہداہت کی گئی ہے کہ وہ اندر سات ایام ضلع باغ سے نکل جائیں جبکہ پرمٹ اور افغان مہاجر کارڈ کے حامل افغانیوں کو 31مارچ تک کی مہلت دے دی گئی ہے سادہ کپٹروں اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکاران نے اس فیصلے سے ایک ایک افغانی کو دوکانوں میں جا کر آگاہ کر دیا ادھر دھماکے کے بعد پولیس الرٹ ہو گئی نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا نمازیوں کی تلاشی لی گئی

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں