خدمت خلق کے جذبے سے سیاست میں آیا ہوں، کسی کے ساتھ ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کروں گا،کرنل ( ر) محمد نسیم خان

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:27

باغ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) وزیر تعمیرات عامہ و تعمیر نو کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان نے کہا ہے کہ مجاہد اول سردار محمد ابراہیم خان اور وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے خدمت خلق کے جذبے سے سیاست میں آیا ہوں کسی کے ساتھ ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کروں گا لوگوں نے جس جوش اور ولولے سے استقبال کیا اس کا میں احسان مند ہوں اور دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں حلقہ کے لوگوں نے الیکشن کے دوران بے پناہ مدد کی آویڑہ پولنگ سٹیشن کے حوالے سے نمبرون ہے جس کے باعث الیکشن جیتنا ایم ایل اے بنا اور آج وزیر ہوں وزیر کی حیثیت سے لوگوں کے تمام مسائل ایک ایک کرکے حل کروں گا مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کرتا رہوں گا ماؤں بہنوں کی عزت کا احترام کرتا ہوں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا مڈل سکول آویڑہ کو جلد ہائی سکول کا درجہ دلوانے کی خوشخبری سناؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آویڑہ کے مقام شکریہ مہم کے سلسلے میں منعقد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے پروفیسر ( ر) راجہ عبد الجلیل خان پروفیسر ( ر) راجہ عبد الوحید خان راجہ عبد الجبار خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کرنل ( ر) محمد نسیم خان نے کہا کہ وہ لوگ جو منافقین ہیں نو سر بازی کرتے رہے بھائیوں کو بھائیوں سے لڑاتے اور جد ا کرتے رہے انہیں چھوڑ کر الیکشن کے دوران چند شریف لوگوں کو بہکایا ان کی مکمل عزت نفس بحال رکھیں گے لوگوں کی جائز ضروریات حل کرنے کیلئے مسلم کانفرنس کے کارکنان پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جس سے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے میں مدد ملے گی خالصتاً خدمت خلق کے جذبے کے تحت میدان میں آیا ہوں انہوں نے کہاکہ سردار عتیق احمد خان کی ہدایات کے مطابق تعمیر نو بحالی پہلی ترجیح ہے تمام لنک سڑکوں کو کشادہ کیا جائیگا لوگ قربانی کے جذبے کے تحت سڑکوں کی کشادگی بارے زمین مہیا کریں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں