مظفرگڑھ، ریسکیو1122 کی کارروائی، نعش نہر سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:58

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) میانوالی روڈ سلطان کالونی کے قریب مظفرگڑھ کینال نہر میں نوجوان نہانے کے دوران اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا، نہر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے محمد حمزہ کی عمر 16 سال تھی، باوجود کوشش کے اہل علاقہ اسے تلاش نہ کر سکے جس پر ریسکییو 1122 کو اطلاع دی گئی تو ریسکییو نے فوری طور پر پہنچ کر واٹر سرچ کشتی کے ذریعے بھرپور آپریشن کیا اور نہر سے نعش برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں