وادی لیپہ میں غذائی ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں‘ڈاکٹر مصطفی بشیر

جمعرات 16 جنوری 2020 18:14

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) آزادکشمیر کے وزیر ٹیوٹا و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر مصطفی بشیر نے کہا ہے کہ وادی لیپہ میں غذائی ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں۔لیپہ کی صورتحال پر انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ ریشیاں لیپہ روڈ کو جلد بحال کر دیا جائے گاجس کیلئے ہیوی مشینری موقع پر پہنچادی گئی ہے۔ شدید موسمی خرابی کے باعث روڈ کی بحالی کا کام تعطل کا شکار ہوا۔

وادی لیپہ میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر جلد لیپہ کا دورہ کروں گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کے باعث وادی لیپہ میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں۔ لیپہ میں خوراک ، صحت اور دیگر اشیاء ضروریہ کو بہر صورت مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وادی لیپہ کے عوام موسم ٹھیک ہونے تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لیپہ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ہسپتال میں سہولیات کیلئے محکمہ صحت کے عملہ کو ہمہ وقت حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں