مرکزی میلاد کمیٹی ضلع باغ و جماعت اہلسنت کا مشترکہ اجلاس

بدھ 30 اگست 2023 18:24

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2023ء) مرکزی میلاد کمیٹی ضلع باغ و جماعت اہلسنت کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مفتی پیر سید وجاہت حسین شاہ گردیزی مرکز اہلسنت جامعہ فرقانیہ غوثیہ آفیسر کالونی باغ میں منعقد ہوا جس سے میلاد کمیٹی باغ کے صدر حاجی ممتاز مولانا زبیر نقشبندی ملک شوکت عارف قادری مفتی مسعود علی شاہ مولانا مظفر حیات ہارونی پیر منتظر گیلانی پیر ظفر اقبال گیلانی مولانا ناظم گردیزی پیر لیاقت گیلانی مولانا شہزاد قادری مولانا شعیب قادری سمیت متعدد علماء کرام مشایخ عظام متعدد سنی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے زمہ داران عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں آمدہ ماہ ربیع الااول شریف کو شایان شان عقیدت و احترام سے منانے کے لیے مختلف امور پر تفصلی مشاورت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میلاد النبی صلے اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا آغاز20 صفر المظفرسے استقبال ربیع الاول کے طور پر کیا جاے گاتمام پروگرامات جماعت اہلسنت مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ھوں گے تفصیلی شیذول و پوسثر بہت جلد شایع کر دیا جایے گا ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جاے گی کسی بھی مکتب مسلک کے خلاف نفرت انگیز گفتگو تقریر بیان نہیں ھو گی آخوت محبت اتحاد اتفاق پر مبنی پیغام عام کیا جاے گا سیرت طیبہ کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی جاے گی سوشل میڈیا پر کسی بھی متنازعہ پوسٹ کلپ میسجز کو شیہر کرنے پر مکمل پابندی ھوگی قریہ قریہ بستی بستی پیغام مصطفی مقصد ولادت مصطفی بیان کریں گے ھم امن آخوت اتحاد کے علمبردار و داعی ھیں اپنا مسلک مکتب چھوڑو مت کسی کے ساتھ چھیڑو مت کے اصول و ضابطے پہ کاربند رھیں گے ھم میلاد کی محافل کسی کو دکھانے یا جلانے کے لیے نہیں بلکہ فروغ عشق مصطفی کے فروغ اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لیے منعقد کر تے ھیں ایک خدا رسول قران آل رسول اصحاب رسول کے قبلے کعبے کے پیروکار و ماننے والے مسلمان اپس میں بھائی بھائی ھیں میلاد کی محفلیں منعقد کرنے والوں پر رحمتوں برکتوں کا نزول ھوتا ھے انشااللہ ھم اسی سوچ فکر نصب العین کے علمبردار ھیں اسی مشن پر کاربند رھیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں