ماہ ستمبر میں مختلف دیہاتوں کے سترہ سو مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا ،المصطفی ٹرسٹ ہسپتال ریڑہ

پیر 2 اکتوبر 2023 16:54

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) المصطفیٰ ٹرسٹ ہسپتال ریڑہ کی موبائل ڈسپنسری سروس اور میڈیکل سینٹر سے سینکڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں ،ستمبر کے ماہ میں مختلف دیہاتوں کے سترہ سو مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گی دور افتاد علاقوں سے مریضوں کو شہر تک لانے میں شدید مشکلات درپیش تھیں جس کے پیش نظر المصطفیٰ ٹرسٹ میڈیکل سینٹر ریڑہ نے موبائل ڈسپنسری سروس کا آغا ز کیا اور صحت کی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کی۔

(جاری ہے)

دور دراز علاقوں سے مریضوں کو شہر تک لانا انتہائی مشکل تھا اگر مریض کو لایا جائے تو اس کے لئے ہزاروں روپے خرچ ہو جاتے ہیں مریض کو تکلیف سے بچانے کے لئے المصطفی ٹرسٹ کی طرف سے موبائل ڈسپنسری کا قیام بہترین قدم ہے دو ماہ میں تین ہزار سے زائد مریض المصطفیٰ ٹرسٹ کی سروسز سے مستفید ہوئے ہیں۔ المصطفیٰ ٹرسٹ میڈیکل سینٹر ریڑہ بھی ہزاروں بے کس اور نادار افراد کو صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں