صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 20 مئی 2024 21:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایران کے صدر ابراہیم ریسی (Ebrahim Raisi) اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان (Hossein Amirabdollahian)کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ایرانی صدر کی وفات سے مسلم اُمہ ایک عظیم رہنماء ، مفکراور لیڈر سے محروم ہو گئی ہے ۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات پر ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایرانی صدر ابراہیم ریسی (Ebrahim Raisi)مرحوم اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان(Hossein Amirabdollahian) کو جنت الفردو س میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں