کمشنر مظفرآبادکا آتشزدگی سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے حوالے سےشاردا بازارکادورہ

ہفتہ 10 فروری 2024 16:26

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2024ء) کمشنر مظفرآبادنے آتشزدگی سے شاردا بازارکے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے دورہ کیا ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراجہ عارف محمود ،نیلم کے کوآرڈینیٹرزرداد خان ،تحصیلدار مشتاق اورایس ایچ او ملک فاروق نے نقصانات بارے بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے آتشزدگی کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیں کہ کسی بھی متاثرہ شخص کیساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت عوامی مسائل اور شاردا بازار کے متاثرہ افراد کو معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاہیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں