مظفرآباد، ڈی جی اینٹی کرپشن نے سرکاری رہائش گاہوں کا قبضہ چھڑانے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

جمعہ 3 مئی 2024 19:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے محکمہ صحت عامہ کی سرکاری رہائش گاہوں سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لئے سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی کرپشن سلیم درانی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس جے آئی ٹی میں پی ڈی ایس پی عارف مجید اور انسپکٹر پولیس اینٹی کرپشن سید اسد بخاری بھی بطور ممبر شامل کئے گئے ہیں۔جے آئی ٹی کو سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے سکینڈل میں ملوث ملازمین اور ناجائز قابضین کا تعین کرنے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی تجویز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی سرکاری رہائش گاہوں میں غیر متعلقہ لوگوں نے نا جائز قبضہ کر کے طبی عملہ کو رہائشی سہولت سے محروم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں