ناقص خوراک کی فروختگی قانوناً جرم ہے ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنیلم

جمعہ 1 مارچ 2024 16:59

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) فوڈاتھارٹی کا اشیاء خوردونوش کے معیارکی جانچ پڑتال کیلئے ضلع بھر کے بازاروں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ جورا بازار کا دورہ کیا۔ دکانوں،ہوٹلوں اوربیکرز کا معائنہ کیاجبکہ زائدالمیعاد،مضرصحت اشیاء خوردونوش کی فروختگی پر متعدد کو جرمانے جبکہ بعض کووارننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے دوکانداروں کوحفظان صحت کے مطابق فروختگی کیلئے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، تاجرحضرات صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں،ناقص خوراک کی فروختگی قانوناً جرم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق کارروائی کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شہری نسل نو کی حفظان صحت کیلئے سادہ اورمعیاری خوراک کااستعمال کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں