مسلم باغ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری

پیر 24 اگست 2015 22:25

مسلم باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) مسلم باغ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال گراؤنڈ کرکٹ گراؤنڈ ، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن گراؤنڈ شامل ہے ۔ کھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل کی سہولت بھی کمپلیکس میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

خان شہید فٹبال کلب کے کیپٹن حبیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم باغ میں سپورٹس کمپلیکس کی قیام سے کھیلیوں کو فروغ ملے گا پچھلے ادوار میں سپورٹس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہم پشتونخوامیپ کے مشکور ہے کہ انہوں نے مسلم باغ میں انٹرنیشنل طرز کی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرکے کھلاڑیوں تمام شہریوں کا دیرینہ خواب پورا کیا ۔

دوسری جانب افغان کرکٹ کلب کے کیپٹن حاجی سردار محمد یاسر خان نے کہا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس سے کھلاڑیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ۔ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کیلئے انٹرنیشنل طرز کی گراؤنڈ تعمیر کیا جارہا ہے جس سے کھلاڑی استعفادہ حاصل کرسکیں گے کمپلیکس میں کھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل اور صاف پانی بھی موجود ہے ۔ سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے مسلم باغ کے نوجوان اور طالب علم منشیات وجرائم سے دور رہے گے جو علاقے کی ترقی کیلئے ایک مثبت اقدام ثابت ہوگا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں