بچوں میں برف کے کھیلوں سے متعلق آگہی پیدا کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے کالاباغ بیس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 19 جنوری 2015 11:53

کالا باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) بچوں میں برف کے کھیلوں سے متعلق آگہی پیدا کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے کالاباغ بیس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، برف پوش وادی میں بچوں نے بہت انجوائے کیا۔پاک فضائیہ اور پاکستان اسکینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ سنو فال ڈے کے موقع پر اسنو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

برف سے ڈھکی چوٹیوں پر آئے ان بچوں کے درمیان سب سے پہلے اسنو مین بنانے کا مقابلہ ہوا، سن گلاسز لگائے ، مفلر اوڑھے ، چھوٹے بڑے اسنو مین سب کی ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تقریب کے شرکا ء نے ایک دوسرے پر برف کے گولے بھی برسائے اور پھر بچوں نے اسکینگ کا مظاہرہ بھی کیا۔اسنو فیسٹیول میں صرف ٹھنڈی ٹھنڈی برف ہی نہیں بلکہ گرما گرم جلیبی اور سیخ کباب بھی تیار کیے گئے۔تقریب کے اختتام پر سب سے اچھا اسنو مین بنانے اور بہترین اسکینگ کرنے والوں میں ایئر کموڈور سید محمد علی نے انعامات بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں