پاک فوج کے زیراہتمام طلباء کے درمیان والی بال سپرلیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 8 جون 2023 19:00

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) پاک فوج کے زیراہتمام طلباء کی ٹیموں کے درمیان والی بال سپرلیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا، ٹورنامنٹ میں نوجوان طلباء کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیراہتمام کمانڈنگ آفیسرکرنل سرفراز خان کی نگرانی میں طلباء کیلئے سپرلیگ والی بال ٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیا جہاں مختلف علاقوں کی ٹیموں کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈیئرمہتاب ادریس نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ۔انہوں نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے ،صحت مند سرگرمیوں اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں آگئے لانے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ برگیڈیئرمہتاب ادریس نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پہلے تحصیل اور پھر ضلعی سطح پر کھیلوں کادائرہ کار بڑھائیں گئے ۔ ضلع کی مختلف یونین کونسلز، تحصیلوں میں والی بال کے ٹورنامنٹ کرائے جائیں گئے ۔فائنل میچ شاہکوٹ کنگز اور پالڑی پینتھر کے درمیان کھیلاگیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں