کشمیر والی بال سپرلیگ کا شیڈول جاری،ایونت کی افتتاحی تقریب سپورٹس اسٹیڈیم جلال آباد میں ہوگی

ہفتہ 15 جولائی 2023 22:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2023ء) کشمیر والی بال سپرلیگ (کے وی ایس ایل) کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب 16 جولائی بروز اتوار شام 6 بجے مظفرآباد کے سپورٹس اسٹیڈیم جلال آباد میں ہوگی۔ کے وی ایس ایل مقابلے 17 جولائی سے 21 جولائی تک جاری رہیں گے جس میں سمیش اور شوٹ کے الگ الگ میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایونٹ کے آخری مرحلے میں17جولائی کو سمیش کا پہلا میچ 5 شام پانچ بجے مظفرآباد بہادرز اور پونچھ پنجال جبکہ دوسرا میچ شام 6 بجے میرپور بادشاہ اور پونچھ آزادکے مابین کھیلا جائیگا جبکہ شام 7 بجے شوٹ میچ مظفرآباد شوٹرز اور میرپور شوٹرز کے مابین ہوگا۔ 18جولائی کو شام 5 بجے پہلے میچ میں مظفرآباد بہادرزاور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں شام 6 بجے مظفرآباد جانباز اور پونچھ آزاد مد مقابل ہوں گے جبکہ شام 7 بجے مظفرآباد شوٹرز اور پونچھ شوٹرز کے مابین شوٹ میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

19جولائی کو شام 5 بجے پہلے میچ میں پونچھ پنجال اور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں شام 6 بجے میرپور بادشاہ اور مظفرآباد جانباز کا مقابلہ ہوگا جبکہ 7 بجے شام کو میرپور شوٹرز اور پونچھ شوٹرز کے درمیان شوٹ میچ ہوگا۔ 20جولائی کو کوالیفائی کرنے والوں کے مابین سیمی فائنل کھیلے جائیں گے اور شوٹ کا فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 21جولائی کو سمیش کا فائنل کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے ہفتے کی شام کو مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کے وی ایس ایل نائٹ میں ٹرافی کی رونمائی کروائی اور تھیم سانگ ریلیز کیا۔ ہفتہ کی صبح ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا مظفرآباد کے مختلف مقامات بشمول جموں وکشمیر مونومنٹ چھتر اور تھوری پارک پر فوٹو شوٹ کیا گیا اور خصوصی طور پر تیار کردہ ''کے وی ایس ایل بس'' پر پورے شہر کا گشت بھی کیا گیا۔

ایونٹ میں مظفرآباد ڈویژن کی نمائندگی مظفرآباد بہادرز، مظفرآبادجانباز اور مظفرآباد شوٹرز کریں گے جبکہ پونچھ ڈویژن کی نمائندگی پونچھ پنجال، پونچھ آزاد اور پونچھ شوٹرز کریں گے۔ میرپور ڈویژن کی نمائندگی میرپور بادشاہ، شیر میرپور اور میرپور شوٹرز کررہے ہیں۔ ایونٹ کے میچز کنگ عبداللہ کیمپس آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی اور سپورٹس اسٹیڈیم جلال آباد میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں