محکمہ سپورٹس یوتھ وکلچر کے زیر اہتمام کشمیر گیمزکا ضلع باغ میں بھی آغاز ہوگیا

بدھ 6 مئی 2015 12:47

محکمہ سپورٹس یوتھ وکلچر کے زیر اہتمام کشمیر گیمزکا ضلع باغ میں بھی آغاز ہوگیا

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) محکمہ سپورٹس یوتھ وکلچر کے زیر اہتمام کشمیر گیمزکا ضلع باغ میں بھی آغاز ہو چکا ہے کشمیر گیمز2015کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز شمسی سٹیڈیم پوسٹ گریجویٹ کالج گراونڈ باغ میں منعقد ہوئی جس کے ممان خصوصی چیئرمین پی ایس ایف آزاد کشمیر و سابق امیداوار قانون ساز اسمبلی ضیاء القمر تھے اس تقریب کی صدرارت ضلع باغ کے نامورماہر تعلیم ریٹائرڈحسن شاہ گردیز ی نے کی اس تقریب میں ایڈمنسٹریڑکارپوریشن باغ ،سید نسیم گردیزی ،محکمہ سپورٹس کے اعلی آفیسران افتخار صادق،ڈی ایس باغ محمد اشفاق سلہریا انجمن تاجران کے صدر حافظ طارق ،،صحافیوں ،وکلاء ،سول سوساہٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ ہا زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ٹاہیگر کلب باغ کے ناصر چاغی اور جمینزیم کلب باغ کے انسٹریکٹر شفیق ہاشمی اور ان کے ساتھیوں نے جوڈو کراٹے اور مارشل آرٹ کے مختلف کرتب دکھا کر شایقین کے دل مول لیے تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایف سردار ضیا ء القمرنے کہاجب کھیل کے مید ان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوجائیں گے آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں پر طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے کمی صرف یہ ہے ان کے اندر چھپی ہوئی اس خصوصیت ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے موقع میسر کرنے کی ضرورت ہے ضلع باغ میں اس وقت پونٹ کے مقام پر انٹرنیشنل لیول کا سیٹیڈیم تیار ہو چکا ہے باغ کے نوجوانوں کو اب کھیلوں کے لیے بہترسہولتا ت میسرہونگی انہوں نے مز ید کہا کہ نوجوان اپنے حقوق کے لیے خود کھڑئے ہوں انہیں اس کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے انہوں نے محکمہ سپورٹس آزاد کشمیرکے اعلی حکام اور بالخصوص اسٹنٹ ڈائیریکٹر سپورٹس افتخار صادق ،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر باغ محمد اشفاق سلہریا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ انہوں نے باغ میں پہلی مرتبہ سپورٹس کا ایک خوصورت رنگا رنگ میگا ایونٹ منعقد کیا ہے جس سے باغ کے نوجوانوں کو مختلف کھیلیں کھلنے کے موقع ملے گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ باغ کے نوجوان کھیل کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے اس موقع پر ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسرمحمد اشفاق سلہریا نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں 50کے لگ بھگ گیم جن میں کرکٹ ،ہاکی ،والی بھال ،فٹ بال ،میڈمنٹن ،اتھکیلٹس ،جوڈوکراٹے ،ماشل آرٹ کی ٹیموں کے علاوہ مختلف گیمز کا انعقاد کیا جائے گا -

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں