انگلینڈ نے باغی لیگ کرکٹ کیلئے خطرہ قرار دے دی

بدھ 20 مئی 2015 12:53

انگلینڈ نے باغی لیگ کرکٹ کیلئے خطرہ قرار دے دی

لندن () انگلینڈ نے باغی ٹی ٹوئنٹی لیگ کو کرکٹ کے کھیل کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے تو دنیائے کرکٹ کو شدید نقصان پہنچے گا۔ لارڈز میں اپنے الوداعی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی پلان کی حمایت نہیں کی جا سکتی ہے جس سے جنٹل مین گیم کی روح متاثر ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت کے ایسل گروپ نے آئی پی ایل کی شروعات سے قبل دوہزار سات میں انڈین کرکٹ لیگ کا آغاز کیا تھا مگر بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی ہدایات کی روشنی میں مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے کھلاڑیوں پر مرکزی کرکٹ میں شرکت پر پابندی کے بعد آئی سی ایل کو آغاز کے دوسال کے عرصے میں ختم کرنا پڑا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر ایسل گروپ کے سربراہ سبھاش چندر آئی سی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

ایسل گروپ کی زیر ملکیت ایک انٹر نیشنل اسپورٹس چینل کے پاس آئی سی سی کے متعدد کل وقتی رکن ممالک کے ٹی وی رائٹس موجود ہیں جس سے بھی معاملات متنازع ہو رہے ہیں۔ جائلز کلارک نے نشریاتی حقوق کی اہلیت پر کھل کر سوالات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں