غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

بدھ 3 اگست 2022 16:38

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد اور فلاح و بہبود کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں ہر سطح پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاونت کرتی ہیں اور ضلع اور یہاں کی عوام کی بہتری کیلئے کام کرتیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے مقامی، قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کی امداد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اکرم تکلیر، ڈسٹرکٹ آفیسر پی ڈی ایم اے عرفان سیال، سوشل ویلفیئر افسران علی پور سے سجاد حسین، شہر سلطان سے محمد خلیل الرحمٰن، مظفرگڑھ سے محمد عامر، کوٹ ادو سے سعدیہ سلیم سمیت مقامی، قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب نے مل کر انسانیت کی خدمت کیلئے لگن سے کام کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام غیر سرکاری تنظیمیں سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بغیر کوئی کام نہ کریں، کوئی کام شروع کرنے سے قبل سوشل ویلفیئر یا ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ علم میں رہے کہ کہاں کہاں کون کون کام کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں