ضلع کوٹ ادو میں سموگ آگاہی مہم کا آغاز،

بدھ 15 مئی 2024 19:39

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی ہدایات پر ضلع کوٹ ادو میں سموگ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدائت پر محکمہ ماحولیات اور محکمہ زراعت کے افسران اور اہلکار سموگ کے خلاف مہم میں شہریوں کو سموگ کے نقصانات اور ان سے سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے آگاہی فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے شہریوں کو بتایا ہے کہ سموگ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے شہری سموگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں، ضلع بھر میں سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی گاڑیوں ، کارخانوں ، فصلوں ، کی باقیات جلانے ، اور زنگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے خشت بٹھوں کے خلاف پنجاب بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی اپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں