لین دین کے تنازعہ پر سگے بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں اور کزن کو زخمی کر دیا،مقدمہ درج

بدھ 15 مئی 2024 20:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) لین دین کے تنازعے پر سگے بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں اور کزن کو زخمی کر دیا، پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ خیر پور سادات کی حدود میں لین دین کے تنازع پر سگے بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں اور ماموں زاد بھائی کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم بلال نے اپنے ماموں محمد اسلم سے زمین خریدنے کےلئے اسے تینتیس لاکھ روپے دیئے،لیکن زمین دو نمبر ثابت ہونے پر ماموں سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا،ماموں کے انکار پر معاملہ عدالت میں چلا گیا،محمد اسلم اپنے بیٹے کے ہمراہ پیشی سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے اس کے بھانجے بلال نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس تھانہ خیرپور سادات نے موقع پر پہنچ کرر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور زخمی محمد اسلم کی مدعیت میں اس کے بھانجے بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں