مظفرگڑھ،دائرہ دین پناہ میں مسلح ڈکیتی،ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

جمعہ 17 مئی 2024 20:05

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) دائرہ دین پناہ میں مسلح ڈکیتی کےدوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئےکوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی متاثرہ شخص سلیم پوڑا کے مطابق دائرہ دین پناہ میں اس کی ڈیزل کی ایجنسی ہے،3 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر اس پر تشدد کیا اور اس سے 2لاکھ 53 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے متاثرہ شخص کی درخواست پر موقع ملاحظہ کرنے کے بعد ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں