پیٹرول کی قیمت میں کمی کے اثرات ہر صورت میں عوام تک پہنچنے چا ہئیں ، اے ڈی سی جی مظفرگڑھ

بدھ 22 مئی 2024 16:25

مظفرگڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کو یقینی بنایا جائے۔پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں ۔یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے کہا کہ تمام نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیا خوردو نوش کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے باعث روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مقررہ کردہ نرخ پر نان اور روٹی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

روٹی کی قیمت،معیار اور وزن کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ اجلاس میں انجمن تاجران ، کریانہ ایسوسی ایشن اور نمائندہ صارفین کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی جاری کریں گے۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹری محمد غازی خان، لائیو سٹاک سے ڈاکٹر طارق، مارکیٹ کمیٹی سے طارق بھٹی، صدر انجمن تاجران سید امیر حسن، جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم سمیت متعلقہ افسران، نان بائی ایسوسی ایشن اور تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں