کاشتکار پالک کی کاشت فوری شروع کریں، چوہدری محمد اکرم

بدھ 15 نومبر 2023 16:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2023ء) سانگلہ ہل محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ بروقت کاشت کی صورت میں پالک کی بہترپیداوار حاصل ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) چوہدری محمد اکرم نے " این این آئی " کو بتایا کہ پالک کی کاشت کے لئے پانی کے بہتر نکاس والی اچھی اورزرخیز میرازمین کاانتخاب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کی شرح 12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اوربیج کی بوائی سے پہلے 2ملی لیٹر فی کلوگرام کے حساب سے بیج کو ڈیروسال لگائیں تاکہ فصل کو ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں کے نقصان سے بچایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزیدمشاورت،معلومات ورہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں