گراؤنڈز کو آباد کیا جائے تاکہ ایک تندرست معاشرہ قائم کیا جا سکے، غلام ربانی

استاد لیاقت پہلوان مرحوم، استاد بشیر عرف کالا پہلوان مرحوم کی یاد میں دنگل کشتی کا اہتمام کیا گیا

پیر 6 مئی 2024 15:58

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء)سانگلہ ہل میں استاد لیاقت پہلوان مرحوم، استاد بشیر عرف کالا پہلوان مرحوم کی یاد میں دنگل کشتی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شہروں سے پہلوانوں نے حصہ لیا، دنگل کشتی کے مہمانان خصوصی کرنل (ر) امانت علی اور غلام ربانی تھے دنگل انتظامیہ کی طرف سے مہمانان خصوصی کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبا ل کیا گیا، مہمانوں کو مالا پہنائی گئیں، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں،دنگل کشتی کا فرسٹ انعام دو ہزار روپے اور بڑی گرج، سیکنڈ انعام اور چھوٹی گرج رکھی گئی تھی، کشتیوں میں حصہ لینے والے پہلوان رحمان بھلہ پاک آرمی بمقابلہ آصف پہلوان چیمپئن جڑانوالہ، نادر خان پہلوان بمقابلہ لال خان پہلوان، عمرپہلوان بمقابلہ علی پہلوان کے درمیان تھا، فرسٹ انعام جیتنے والے پاک آرمی کے پہلوان رحمان عرف بھلہ، سیکنڈ انعام عمر پہلوان نے جیتا اور تیسری پوزیشن برابر ہوگئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد غلام ربانی نے کہا کہ یہ پہلوان ہمارا سرمایہ ہیں،کشتی کرنے والے پہلوانوں کیلئے ایک اچھا سا گراؤنڈ بنا کر دیں، ایسی اچھی کھیلوں کا انعقاد ہر شہر میں ہونا چاہیے،ہمیں چاہیے کہ گراؤنڈز کو آباد کیا جائے تاکہ ایک تندرست معاشرہ قائم کیا جا سکے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں