ْڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کے زیر صدارت کے ٹی ڈبلیو ایم اے کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

منگل 9 اپریل 2019 00:07

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور/ منیجنگ ڈائریکٹرکے ٹی ڈبلیو ایم اے صاحبزادی وسیمہ عمر کے زیر صدارت قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / پراجیکٹ منیجر کے ٹی ڈبلیو ایم اے رانا محمد شہزاد ، ڈائریکٹر فنانس کے ٹی ڈبلیو ایم اے /ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر قصوررانا ثناء اللہ خاں ،ریذیڈنٹ آڈٹ آفیسر جہانزیب ٹیپو ‘ صدر ٹی اے میاں شان الٰہی ‘ ممبرزمینجمنٹ کمیٹی حاجی عبدالغفار، میاں محمدیوسف ثقلین، حاجی نوید احمد ،میاں فضل الرحمن ‘انچارج اکائونٹس محمدفیصل ، محبوب اشرف ، ظفر اقبال ،ریکوری انچارج محمدافضال جٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس کو کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحول کو ہر قسم کی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے کے ٹی ڈبلیو ایم اے کا کردار نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے پلانٹ کی مسلسل دیکھ بھال اور اسے فنکشنل رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹینریز مالکان سے ریکوری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اورڈیفالٹر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کو منگل منڈی روڈ اور دین گڑھ پائپ لائن کی تعمیر کیلئے مکمل رپورٹ بنانے اور اس کو آگے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھیجنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں